Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ

Now Reading:

پنجاب میں رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان نگہبان پیکج کے تحت پنجاب میں 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل ہو چکی ہے جس کی ڈیجیٹل تصدیق بھی کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو ترسیل کا عمل تیز کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کی ترسیل میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔

Advertisement

صوبہ بھر میں 1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

15روزہ کارروائی میں 7 لاکھ 73ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 23 ہزار گراں فروش پکڑے گئے۔

گرانفروشوں کو 6 کروڑ 22 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور 1682 ایف آئی آر درج کر کے 4858 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب عوام کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ قیمتوں میں کمی کا رحجان تسلی بخش ہے، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر