
روس جوہری جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے، پیوٹن کی مغرب کو دھمکی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا ہےکہ روس تکنیکی طور پر ایٹمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات سے دو روز قبل صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر نے امریکہ کی یوکرین میں مداخلت کے حوالے سے کہا کہ اگر امریکہ نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ابھی ایسی صورتحال ہے تاہم ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار ہے۔
روسی صدر نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو بھی رد کردیا۔
ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرین پر بات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات حقیقت پر ہو، کسی پر بھروسہ نہیں، صرف روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News