پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کاکول اکیڈمی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کاکول پہنچ گئی ہے جہاں وہ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا معانیہ کرے گی۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق، اسد شفیق اور بلال افضل کاکول اکیڈمی پہنچے۔
سلیکشن کمیٹی 3 سے 4 روز تک کاکول میں رہے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ ہفتے کاکول جائیں گے جہاں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
کاکول ٹریننگ سینٹرمیں بارش کی وجہ سے آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےانڈور ٹریننگ اور جم سیشن کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
