مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چاہے شہباز شریف ہو چاہے بانی پی ٹی آئی کا دور ہو پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ ا س میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو۔ نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا۔ جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبرہوگا۔
وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں اس احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسمبلی اس وقت موجود نہیں تھی۔ ن لیگ کی حکومت نے ابھی معاہدہ بنایا تھا۔ ایک وقت میں یہ بھی ہوا تھا۔ اس پر سندھ حکومت کا شدید احتجاج ہے۔ کل ہماری کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ افسران کے لیے لکھا ہے، وہ بھی آجائیں گے۔ کل کابینہ کو بھی امن و امان پر بریفننگ ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال زیادہ بہترہے۔ پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو سپورٹ ہے۔ علی امین گنڈا پوراپنے لوگوں کے لیے کام کریں۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پچھلے چھ ماہ سے زیادہ خراب ہے، نگران حکومت کے دورمیں حالات زیادہ خراب ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہے شہباز شریف ہو چاہے بانی پی ٹی آئی کا دور ہو پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے۔ سندھ کے لوگوں کو کسی نے بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج ہوگا۔ دو ہزارسولہ میں جب وزیراعلی بنا مسلم لیگ نواز کی حکومت تھی، اس وقت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تعلقات بہت خراب تھے۔ صدر زرداری نے کہا تھا وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News