Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم

Now Reading:

پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم

ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی جس کے سبب تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی ختم کر دی گئی۔

کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی تاہم پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔

اپنے بیان میں سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں، اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے، تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں، تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بنک جایا کریں گے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی 100 فیصد ہوگئی، مسافروں کی سہولت کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں، مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر