
ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور عالمی دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا تھا، خاص طور پر مسلح گروہوں کی جانب سے جیل سے 4 ہزار کے قریب قیدیوں کو فرار کرانے کے بعد ان پر استعفیٰ کے لیے دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔
فرار ہونے والے قیدیوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے 80 فی صد علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
ایک امریکی اہلکار نے وزیر اعظم کے استعفیٰ پر بیان دیا کہ ایریل ہنری اب آزاد ہیں وہ اپنے ملک کے علاہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں۔
گیانا کے رہنما صدر عرفان علی نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک ایریل ہنری بطور صدر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ مستعفیٰ وزیر اعظم ایریل ہنری جولائی 2021 میں عہدے پر فائر ہوئے تھے، جبکہ ملک کے صدر کا عہدہ بھی اضافی چارج کے طور پر ان کے پاس تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News