Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن خوفناک میزائل شیطان ٹو سے برطانیہ کو ’تابکار صحرا‘ میں تبدیل کر سکتا ہے، دفاعی ماہر

Now Reading:

پیوٹن خوفناک میزائل شیطان ٹو سے برطانیہ کو ’تابکار صحرا‘ میں تبدیل کر سکتا ہے، دفاعی ماہر
پیوٹن

پیوٹن خوفناک میزائل شیطان ٹو سے برطانیہ کو ’تابکار صحرا‘ میں تبدیل کر سکتا ہے، دفاعی ماہر

ایک دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن خوفناک میزائل شیطان ٹو سے برطانیہ کو ’تابکار صحرا‘ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی دفاعی ماہر ریٹائرڈ کرنل سائمن ڈگنز نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ملک کو تباہ کرنے والے شیطان ٹو میزائل کے ذریعے برطانیہ کو ممکنہ طور پر ’تابکار صحرا‘میں تبدیل کر سکتے ہیں جس سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گا۔

ریٹائرڈ کرنل سائمن ڈگنز نے کہا کہ برطانیہ کو خاص طور پر اس کے جغرافیائی محل وقوع اور یوکرین کی پشت پناہی کرکے پیوٹن کی بڑھتی  دشمنی کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے روس-یوکرین تنازعہ کے ابتدائی مراحل کے دعوؤں کو دہرایا جہاں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ ماسکو (آر ایس 28) سرمت میزائل کو آئرش سمندر میں فائر کر سکتا ہے۔

ریٹائرڈ کرنل سائمن ڈگنز نے کہا کہ  اگر یہ میزائل پھٹ جاتا ہے تو یہ 1640 فٹ بلندی تک پہنچنے والی زبردست سمندری لہر کو متحرک کر سکتا ہے جس سے وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔

Advertisement

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  پانی کا یہ زبردست اضافہ    تابکاری کو اعلیٰ سطح تک لے کر جائے گا جو برطانیہ کے باقیات کو ’تابکار صحرا‘ میں بدل دے گا۔

خیال رہے کہ آر ایس 28  سرمت، جسے شیطان ٹو  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک مضبوط بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو صرف ایک مار سے پورے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر