
سعودی عرب کا بین الاقوامی کنسٹرکشن ایوارڈ پاکستانی کے نام
سعودی عرب کا بین الاقوامی کنسٹرکشن ایوارڈ معروف کارباری شخصیت سردار غلام حسن نے حاصل کرلیا۔
پاکستان کی معروف کارباری شخصیت سردار غلام حسن نے سعودی عرب کا بین الاقوامی کنسٹرکشن ایوارڈ جیت لیا ہے۔
سعودی وزارت تجارت کے تعاون سے دوسری سالانہ بین الاقوامی کنسٹرکشن ایوارڈ کی تقریب مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں واحد پاکستانی اور بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سردار غلام حسن نے ایوارڈ جیت لیا۔
اس موقع پر سردار غلام حسن کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ میں اپنے ملک پاکستان کے نام کرتا ہوں، مجھے 34 سال کی محنت کے بعد یہ ایوارڈ ملا ہے۔
سردار غلام حسن نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر میں خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News