Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات

Now Reading:

آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات
آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات

آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مفاد میں صنعتی تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Advertisement

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چابہار زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کیلئے مستفید ہوسکتا ہے، امید ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔

ایرانی سفیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر ِپاکستان کیلئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے بھی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم  اور دہشت گردی پر روشنی ڈالی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ، ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، فلسطینی عوام بہادر ہیں، اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرے، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گا۔

Advertisement

فلسطینی سفیر نے تعلیم کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کرچکے ہیں۔

فلسطینی سفیر نے صدر محمود عباس کا سلام پہنچایا، فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر