
شارجہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے خراب موسم کی پیش گوئی کے بعد تمام پارکس بند کر دیئے گئے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ میں حکام نے ہفتے کے آخر میں خراب موسم کی پیش گوئی کی وجہ سے امارات کے تمام پارکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ موسم میں بہتری آتے ہی انہیں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
شارجہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکس جمعہ 8 مارچ سے بند رہیں گے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پارکس دوبارہ کھل جائیں گے۔
قبل ازیں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا تھا کہ دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں موسم کی غیر مستحکم صورتحال برقرار رہے گی۔
بعد ازاں شام کو اعلان کیا گیا کہ راس الخیمہ سرکاری اسکولوں کے لیے ریموٹ لرننگ نافذ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News