Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانس کلوزنر آئی پی ایل 2024 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

Now Reading:

لانس کلوزنر آئی پی ایل 2024 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار لانس کلوزنر کو آئی پی ایل 2024 سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر لانس کلوزنر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر شامل ہوگئے ہیں۔

لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے لئے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ لانس کلوزنر کو کوچز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

کلوزنر ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور اسسٹنٹ کوچ ایس سری رام کے ساتھ لکھنؤ کے تجربہ کار بیک روم اسٹاف لائن اپ میں شامل ہوں گے۔

کلوزنر ایس اے 20 فرنچائز ڈربن سپر جائنٹس کے ہیڈ کوچ بھی ہیں، جو سپر جائنٹس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اس سال کے اوائل میں فرنچائز کو ایس اے 20 فائنل تک پہنچایا۔

Advertisement

یہ آئی پی ایل میں کوچ کے طور پر کلوزنر کے دوسرے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے ابتدائی سالوں میں ممبئی انڈینز میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک کے معاون کے طور پر خدمات انجام دیں۔

کلوزنر نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے کیونکہ ان کی قیادت میں گیانا ایمیزون واریئرز نے اپنا پہلا سی پی ایل ٹائٹل جیتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے ہیڈ کوچ اور جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے 52 سالہ بلے باز کے پاس کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے تریپورہ کے ساتھ بھارتی ڈومیسٹک سرکٹ میں بھی کام کیا ہے۔

اپنے کھیل کے دنوں کے دوران سابق پروٹیز اسٹار کو وائٹ بال کرکٹ کی زینت بننے والے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ انہیں 1999 کے ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر