
فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے درخواستیں طلب
اسلام آباد: فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے انتظامیہ نے درخواستیں طلب کرلیں۔
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے جب کہ اعتکاف کے لیے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، درخواست پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ درخواست فیصل مسجد اسلامک سینٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جاسکتی ہیں جب کہ درخواست کے ہمراہ پانچ ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا، درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ 60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں، اعتکاف کے لیے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے جب کہ اعتکاف بیٹھنے کے لیے فیصل مسجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News