برطانوی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کو شدت پسند قرار دے دیا
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کو شدت پسند قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کو برطانیہ کے لیے شدت پسند قرار دے دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق برطانیہ میں ہونے والے مسلسل احتجاج جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں فلسطین کے حق میں بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کردیے جائیں گے۔
اپنے خطاب میں رشی سونگ نے روچڈیل ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جارج گیلووے کا بھی حوالہ دیا جو مسلسل فلسطینیوں کے حق میں بولتے آئے ہیں۔
انہوں نے برطانیہ کو جدید ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہیں جو اسرائیل پر حماس کے حملے اور غزہ پر حملے کے نتیجے میں برطانوی اقدار کو مجروح کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
