
مقررکردہ نرخ سے زائدقیمت وصول کرنےوالے دوکان داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
عدالت نے کمشنر کراچی کے مقررکردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دوکان داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ماہ رمضان میں بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مقرر نرخ سے زائد پر فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت، بیورو آف سپلائی و دیگر سے 3 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ماہ رمضان میں دوکان داروں نے بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مقرر نرخ سے زائد میں فروخت کررہے ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ زائد قیمت وصول کرنے والے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے، رمضان المبارک میں سبزیوں، پھلوں، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News