باجوڑ حلقہ پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قلعہ عبداللہ میں انتخاب 19 مارچ کو ہوگا۔
8 فروری کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پشتون خواہ میپ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں نے درخواستیں دائر کئے تھے۔
8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قلعہ عبداللہ، الیکشن کلی جیلانی، کلی مخل، کلی ملا احمد آرمبی کاکوزئی، قندیل سربیش، کلی نصراللہ فراخئی اور جلگا توبہ اچکزئی میں انتخابات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
