 
                                                                              وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے نشتر پارک کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے نشتر پارک میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجلس اور جلوس سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور کے ہمرا ہ رکن اسمبلی ارباب لطف اللہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جییز، ایس ایس پیز سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے نشتر پارک میں جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے وزیر داخلہ ضیاءالحسن کو یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی، جس میں بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کی تمام گذرگاہوں پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اطراف کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہونگے۔
یوم شہادت علی رضہ کے موقع پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیاں ایرانیان کھاردار پر اختتام پزیر ہوگا، نمائش کے اطراف بھی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا یے.
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی پولیس حکام کو ہدایت جلوس کے آغاز سے اختتام تک آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 