Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومئی واقعات؛ 51 ملزمان کو پا نچ، پا نچ سال قید کی سزا کا حکم

Now Reading:

نومئی واقعات؛ 51 ملزمان کو پا نچ، پا نچ سال قید کی سزا کا حکم
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نومئی واقعات میں گرفتار اکیاون ملزمان کو پا نچ، پا نچ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار 51 ملزمان کو پا نچ، پا نچ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔

جج نے کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں کی۔ فا ضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتارتمام51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنایا۔

اس موقع پرگوجرانوالہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہا ئی الرٹ اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے تھے۔

مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پولیس کے دس اہلکا ر زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے چارگا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

Advertisement

نو مئی کو تھا نہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثربٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرزسمیت 23 نامزد اورتین سے چارسو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سما عت رہا۔ پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پورسمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔

مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر