عماد وسیم کی مزید 5 سال کھیلنے کی خواہش
عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے کے بعد مزید 5 سال کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی اپنے نام کی۔
اسی کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ پی ایس ایل 9 کے فائنل میں انہوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 میں اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مزید 5 پانچ سال کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ’’مجھے نہیں لگا تھا کہ یہ ایونٹ میرے لیے بہترین ٹورنامنٹ ثابت ہوگا، میں اس ٹورنامںٹ میں اپنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا جس کے اندر میں کامیاب ہوا‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’میں نے بیٹنگ میں بہت سی جگہوں پر پرفارم کیا لیکن فائنل میں بولنگ کروانا ایک الگ تجربہ تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا‘‘۔
عماد وسیم نے مزید کہا ’’ہمیں فائنل میں میچ کو بہت پہلے ختم کردینا چاہیے تھا لیکن خوشی ہے کہ حنین شاہ نے اسے ختم کیا‘‘۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
