
نو منتخب صدر آصف زرداری کی کامیابی پر ملک بھر میں جیالے جشن منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی کامیابی پر اسلام آباد میں جیالوں کی جانب سے سینٹرل سیکریٹریٹ کے باہر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر جیالوں نے رقص کیا اور نعرے بازی بھی کی۔
علاوہ ازیں آصف زرداری کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر کوئٹہ میں بھی پی پی کے کارکنوں نے جشن منایا، کا ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر پی پی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی کامیابی جمہوریت کی جیت ہے، آصف زرداری کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، ملک کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری ہی نکال سکتے ہیں۔
دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی آصف علی زرداری کے صدر مملکت منتخب ہونے پر جیالوں نے خوب جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا اور ایک زرداری سب پر بھاری نعرے لگائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News