Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9 ایلیمینیٹر 1، یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Now Reading:

پی ایس ایل 9 ایلیمینیٹر 1، یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پی ایس ایل 9 ایلیمینیٹر 1 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں اوپنرز ناکام رہے، جیسن رائے 1 اور سعود شکیل کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

عمیر یوسف نے 50 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ عقیل حسین نے 31 اور محمد عامر نے 23 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پر کاری ضرب لگائی اور 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اوبڈ میکوئے، حنین شاہ اور فہیم اشرف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے 56 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، ایلکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔

آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر