
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد اکثریت سے منظور کر لی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، یہ قرار داد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی تھی۔
اس قرارداد کی 14 رکن ممالک نے حمایت کی جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی تھی، قرارداد پیش کرنے والوں میں الجزائر،جاپان اور جنوبی کوریا شامل تھے۔
دوسری جانب اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں کم از کم 22 اور جنوب میں رفح میں 30 فلسطینی ہلاک ہوئے۔
الشفا ہسپتال کے اسرائیل کے محاصرے سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند بلڈوزروں نے کم از کم چار لاشوں اور ایمبولینسوں کو کچل دیا۔
اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں المال اور ناصر اسپتالوں کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب شمالی غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے کھانے کے قافلوں کی منظوری نہیں دے گا، جہاں 70 فیصد لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 32,333 فلسطینی شہید اور 74,694 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News