
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کھلی کچہری، لوگوں میں گھل مل گئے
کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے نامزد سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔
پیپلزپارٹی کے نامزد سرفرازبگٹی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں جس کے بعد سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آج 5 بجے کا وقت مقرر تھا اور5 بجے تک سرفراز بگٹی کے سوا کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
وزیراعلیٰ کے باقاعدہ انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےمشترکہ امیدوار تھے جب کہ پی پی اور ن لیگ کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News