Advertisement
Advertisement
Advertisement

شانگلہ کے علاقے بشام کے قریب خودکش دھماکہ، غیرملکیوں سمیت چھ افراد ہلاک

Now Reading:

شانگلہ کے علاقے بشام کے قریب خودکش دھماکہ، غیرملکیوں سمیت چھ افراد ہلاک
بشام خود کش حملہ

شانگلہ کے علاقے بشام کے قریب خودکش دھماکہ، غیرملکیوں سمیت چھ افراد جاں بحق

شانگلہ کے علاقے بشام کے قریب خودکش دھماکے میں غیرملکیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق بشام کے قریب خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ غیرملکی باشندوں سسمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سامنے سے آنے والی موٹرکارغیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ موٹرکارٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد گاڑی کے ٹکڑے سڑک پر جگہ جگہ بکھرگئے۔ امدادی ٹیمیں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پرپہنچ گیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آورنے گاڑی ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

Advertisement

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

صدرآصف زرداری نے بشام میں غیرملکی باشندوں پرحملےکی مذمت کی ہے، حملے میں غیرملکی باشندوں کی ہلاکت پررنج وغم اورجاں بحق غیرملکی باشندوں کے اہلخانہ اورحکومت سےاظہارتعزیت کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اورجاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ حملہ چینی شہریوں پرنہیں بلکہ پاکستان پرہے۔ دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بشام میں دہشتگردی کی مذمت کی اورخودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر