
وزیر اعظم کا دانش اسکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکول اور اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے لیے وزیراعظم نے دانش اسکولوں اور اسپتالوں سے متعلق اہم پیش رفت رپورٹ مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دانش اسکولوں کے ساتھ دانش اسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جب کہ اسپتال صحت کی نگہداشت کی اہم سہولیات کے طور پر کام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش اسکول اور اسپتال کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کریں گے جب کہ وزیراعظم نے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے بااختیار بنانے اور ضروری صحت کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News