Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی کی لہر میں تیزی

Now Reading:

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی کی لہر میں تیزی

ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی ایک پھر ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کا مجموعی پارہ 32.39 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جبکہ رواں ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے ہیں۔

شماریات بیورو کی ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے پیاز، آلو، ٹماٹر اور انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 60 روپے مہنگی ہوگئی، پیازکی فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 238 روپے ہو گئی ہے۔

Advertisement

رواں ہفتے کے دوران آلو فی کلو 13 روپے 36 پیسے مہنگےہوئے، اسی ہفتے کے دوران ٹماٹرفی کلو 19 روپے 26 پیسے مہنگے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا۔

شماریات بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کیلے فی درجن 10 روپے 22 پیسے مہنگے ہوئے اور ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا۔

پٹرول، جلانےکی لکڑی اور بیف،مٹن بھی مہنگی ہونےوالی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ حیران کن طور پر رواں ہفتے چکن، چائے، بریڈ اور گڑ سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔

ایک ہفتے کے دوران چکن 31 روپے 6 پیسے فی کلو سستا ہوا، رواں ہفتے برانڈڈ کوکنگ آئل 26 روپے 2 پیسے سستا ہوا۔

شماریات بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چاول، چینی، مصالحے، دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر