Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، دھرتی کے دو بہادر سپوت شہید

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، دھرتی کے دو بہادر سپوت شہید
ڈی آئی خان خود کش حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، دھرتی کے دو بہادر سپوت شہید

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دھرتی کے 2 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی ظاہر نوید شامل تھے۔ 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ شہید سپاہی طاہرنوید کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ مزید اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر