’’دہشت گردوں اورخاص طور پر ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان کے اندر ہیں‘‘
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور خاص طورپرٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان کے اندر ہیں، ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے متعلق صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی مبصرین نے بھی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتازہرا بلوچ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرسٹ نیوکلئیرسمٹ میں وزیرخارجہ نیو کلیئر اور توانائی پر روشنی ڈالیں گے، وزیرخارجہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ 18مارچ کو پاکستان نےافغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بے گناہ افراد، شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکی14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر یوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، مسئلہ کے حل تک پاکستان کشمیر یوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے گذشتہ ہفتے افغانستان میں دہشتگرد گروہ کے خلاف کارروائی کی۔ ان حملوں کا نشانہ حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگرد تھے۔
ممتاز زہرابلوچ نے بتایا کہ حملوں میں افغانستان کے سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا، سولہ مارچ کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی درمیان رابطہ ہوا تھا۔ ایک ڈیمارش جاری کیا گیا تھا جس میں اپنے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔
ترجمان نے میڈیا بریفنگ دی کہ وزیرخارجہ کی جانب سے افغان وزیر خارجہ کو ٹیلیفون پر بھی ان خدشات کا اظہار کیا گیا، افغانستان میں آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رابطہ تھا۔ افغانستان میں ٹارگٹڈ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف تھا یہ آپریشن افغان عوام اور ان کے اداروں کے خلاف نہیں تھا، پاکستان نے کئی مرتبہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا بھی افغانستان کو متعدد بارکہا گیا۔
دفترخارجہ نے کہا کہ یہ حقیت ہے کہ دہشت گردوں اور خاص طور پر ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان کے اندر ہیں، ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے متعلق صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی مبصرین نے بھی تصدیق کی ہے، 18مارچ کوپاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارباہمی میٹنگزکےسلسلےمیں برسلزمیں موجودہیں، وزیرخارجہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
