Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Now Reading:

اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں معتدل سے شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان۔

ایم ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش، برفباری اور بیشتر علاقوں میں پر آندھی اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا۔

ایم ڈی ایم اے کے مطابق اگلی بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ بلوچستان کے ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

ایم ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا نیا نظام سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھاسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے، این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے اور سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مسافروں اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ اربن فلڈنگ کے اندیشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کیے جائیں جب کہ عوام موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر