Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہلم، وچلے بیلے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Now Reading:

جہلم، وچلے بیلے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

دریائے جہلم کے قریب وچلے بیلے میں آج شام لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

دریائے جہلم کے درمیان جزیرہ نما مقام وچلہ بیلہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کے مطابق وچلے بیلے میں لگنے والی اگ پر آٹھ گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلی حیات کو نقصان  پہنچا، خاص طور پر سائبیریا سے آۓ ہؤے مہمان پرندوں کی چراگاہیں جل گئیں۔

آگ نے  وسیع پیمانے پر درختوں  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ بجھانے کا عمل آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

آگ سے ہونے والے جنگلی  نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں محکمہ جنگلات اور مقامی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، وچلہ بیلہ میں سائبرین پرندے ہجرت کر کے اتے ہیں، اس آگ سے پرندوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر