پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مفاہمت کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ پی ٹی آئی سے مفاہمت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر کہا کہ ملکی صورتحال میں سیاسی جماعتوں سے مفاہمت لازمی ہونی چاہیئے اور سیاسی مفاہمت ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں 24 اقسام کے ٹیکس ہیں، جو عوام پر بوجھ ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بنیادی مسلہ یہ ہے کہ ہزاروں ارب کے ٹیکس چوری ہو رہے ہیں، 300 ارب تو صرف سگریٹ ٹیکس سے چوری ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاعی نے مزید کہا کہ 800 ارب روپے پی آئی اے پر قرض چڑھ چکا ہے، اب پی آئی اے کی نجکاری لازمی ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
