
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی بحالی پر اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے معاشی بحالی کے لئے ہنگامی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو بہترکرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ملکی معیشت کی بہتری ہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کو سہولیات فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اچھے ٹیکس پیئرز کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن ناگزیر ہے، ایف بی آرودیگر اداروں کی آٹومیشن پرفی الفور کام شروع کیا جائے، نقصان میں جانےوالے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی بورڈز ممبران کی مراعات میں کمی کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، پاور سیکٹرزکی اسمارٹ میٹرنگ پر منتقلی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسمارٹ میٹرنگ سے لائن لاسز کم کرنے میں مدد ملےگی، بینکس،مالیاتی ادارے درمیانے، چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لئےحکمت عملی تیار کریں، نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے گی، حکومتی حجم کم کیا جائے گا، ایسے ادارے جنکی ضرورت نہیں انہیں ضم کر دیا جائے یا بند کر دیا جائے، ایس آئی ایف سی ملک میں معاشی استحکام کے لیے انتہائی اہم قدم ہے، عوام کوسہولیات فراہمی کےلئےہنگامی اقدامات کئےجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News