Advertisement

آفریدی اور پیٹرسن سمیت کئی سابق کرکٹر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جلوہ گر ہوں گے

آفریدی اور پیٹرسن سمیت کئی سابق کرکٹر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جلوہ گر ہوں گے

آفریدی اور پیٹرسن سمیت کئی سابق کرکٹر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جلوہ گر ہوں گے

سابق کرکٹر شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور پیٹرسن ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا آغاز 3 جولائی 2024 سے برطانیہ کے مقام ایجبسٹن میں ہونے جارہا ہے جس میں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور پیٹرسن سمیت کئی سابق اسٹار کرکٹرز شامل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جب کہ اسی دن پاکستان کا بھی دلچسپ مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

4 جولائی کو پاکستان کا دوسرا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا جب کہ دن کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

5 جولائی کو پہلا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

ٹورنامنٹ کا سب سے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 6 جولائی کو شیڈول ہے جو یقینی طور پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو مسحور کر دے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 12 جولائی کو ہوگا جس میں پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست 4 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ فائنل مقابلہ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version