وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور عسکری تیاریوں پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو موجودہ سیکورٹی ماحول، خطرے کے اسپیکٹرم، سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا
وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اراکین نے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی لگن کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
