
ائیر چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ کے ایئر چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کے درمیان ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص ڈرونز اور سائبر و نیٹ ورکنگ کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے زور دیا گیا۔
بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور فقید المثال ترقی کو سراہا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز کو پاکستان ایئر فورس کی اپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز کا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے خصوصی ٹیم پاک فضائیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات کے موقع پر ایئر چیف نے بحرین نیشنل گارڈز کی کمانڈر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بحرین کی مسلح افواج کے تکنیکی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News