روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر ہونے والے حملے کے الزام میں تاجکستان سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ماسکو کے مضافاتی علاقے میں ایک کنسرٹ ہال پر مسلح افراد کے حملے کے ذمہ داروں کے ساتھ مبینہ رابطے کے شبے میں تاجکستان کی ریاستی سکیورٹی سروس نے نو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تاجکستان کی اسپیشل سروسز کے ایک نامعلوم ذرائع سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث افراد کے ساتھ رابطے کے الزام میں ضلع وخدت کے نو رہائشیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وخدات تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کے مشرق میں واقع ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد پر داعش گروپ کے ساتھ روابط کا بھی شبہ ہے۔
ماسکو کی ایک عدالت نے جمعے کے روز یہ بھی فیصلہ سنایا کہ کنسرٹ ہال پر مہلک حملے کے ایک اور مشتبہ ملزم لطف لوئی نذری ماد کو کم از کم 22 مئی تک حراست میں رکھا جائے۔ روس کی آزاد نیوز سائٹ نے نذری عماد کے حوالے سے عدالت میں بتایا کہ وہ تاجکستان میں پیدا ہوئے تھے۔
نذری عماد عدالت کا سامنا کرنے والے نویں مشتبہ شخص ہیں۔
اس سے قبل روسی حکام نے کہا تھا کہ 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے چار مبینہ طور پر حملہ کرنے والے تھے۔ ان چاروں کی شناخت تاجک شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔
ان چاروں افراد کو اتوار کے روز ماسکو کی ایک عدالت میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران ایک شخص بمشکل ہوش میں دکھائی دیا۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ اس نے کروکس سٹی ہال پر چھاپے کے سلسلے میں ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے، جس پر حملے کی مالی اعانت میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس نے مشتبہ شخص کی شناخت یا مبینہ کارروائیوں کی مزید تفصیلات نہیں دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
