
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا گورنر کے پی اجلاس بلانے پر ردعمل سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ کی جانب سے پشاور اسمبلی کا اجلاس بلانے کے خط پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گورنر کا اجلاس بلانا بنیادی طور پر آئینی اخلاقی اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس بلانا سپیکر کی صوابدید ہے اور گورنر صرف اس کے لیے درخواست بھیج سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کو سیاسی تنازعات پیدا کرنے کی عادت پرانی ہے، گورنر خیبر پختونخوا باعزت طریقے سے اپنا استعفی دیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اس سلسلے میں وکلاء سے مشاورت جاری ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے عام انتخابات میں انکی پارٹی کو بری طرح مسترد کیا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ گورنر فی الفور استعفیٰ دیں، تاکہ صوبے کی عوام کو ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News