
ماہ صیام کی برکت نے ماہی گیر کے نصیب کھول دیئے، جال میں کروڑوں روپے کی قیمتی مچھلی پھنس گئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹھٹھہ کے ایک ماہی گیر کی قسمت کھل گئی اور کروڑوں روپے کی سوہا مچھلی جال میں پھنس گئی۔
کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے بڑی تعداد میں سوہا مچھلی کا شکار کرلیا۔
کیٹی بندر کے قریب میں کھلے سمندر سے 300 نایاب سوہا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی، ان نایاب سوہا مچھلی کی قیمت کروڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔
یہ نایاب مچھلی سے میڈیسن بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے اور آپریشن مىں لگنے والے ٹانکے کا دھاگا اس نایاب مچھلی سے بنایا جاتا ہے۔
یہ نایاب اور قیمتی مچھلی ہے، سوہا مچھلی کے شکار سے ماہی گیروں میں خوشی کا سماں ہے۔
لٹنے اور اغوا ہونے کے ڈر سے اکثر ماہی گیر اس مچھلی کی فروخت کو اکثر خفیہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News