
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ شجر کاری ماحول کو ابتدائی سطح پر نصاب کو حصہ بنایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شجر اور بشر کی حفاظت سے ہی کلین، گرین اور کرپشن فری پاکستان ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سالانہ ایک پودا لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور ماحولیاتی آلودگی کا راج ہے، شجرکاری، ماحول کو ابتدائی سطح پر نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگلات 27 فیصد پر ہونے چاہیے جبکہ پاکستان میں 5.2 فیصد پر ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہروں میں صحت مند زندگی عوام کے لیے خواب بن چکی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی گرین، کلین، کرپشن فری پاکستان کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
عالمی اداروں کے مطابق دنیا میں فضائی آلودگی سے ہرسال 70 لاکھ افراد کی موت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر لاہور درختوں سے خالی ہو کر ’اسموگ ٹریپ‘، کراچی ’ہیٹ ٹریپ‘ اور اسلام آباد ’پلوشن ٹریپ‘ بنتا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تنزلی سے ہر سال پاکستانی معیشت کو تقریباً پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، علماء عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News