Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا دوسرا روز

Now Reading:

مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا دوسرا روز
مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا دوسرا روز

مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا دوسرا روز

ریاض: مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کے دوسرے روز شرکت کی جب کہ اسلامی ممالک کے دیگر آئمہ کرام سمیت اسکالرز نے شرکت کی۔

عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی کے لیے کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کانفرنس نے فرقہ وارانہ اور انتہا پسندی کی بنیاد پر کی جانے والی تقاریر اور نعروں کا مقابلہ کرنے کے لیے روڈ میپ کا تعین کیا ہے۔

عبدالرحمان السدیس کہتے ہیں کہ ہماری کوشش ہے کہ تصادم کو ہوا دینے والوں کا سد باب ہو تاکہ اسلامی اخوت و اقدار کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ کہتے ہیں کہ ممالک کے مابین تناؤ نہیں بلکہ معاشرتی امن و استحکام کا حصول عدل و انصاف کے قیام سے ممکن ہوتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مختلف اسلامی مکاتب فکر اورفرقوں میں باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانہ روی اور اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو انتہائی اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر