Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں

Now Reading:

پاکستان کی افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں
پاکستان کی افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں

پاکستان کی افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کی جس میں ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا، آج کارروائیوں کے دوران پاکستان نے حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کرچکا ہے، حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں کئی معصوم پاکستانی شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں گروپس نے دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی 16 مارچ کو کی جس میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا، حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم ٹی ٹی پی کی 16 مارچ کی کارروائی میں سات پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان افغان عوام کے لیے بے حد احترام رکھتا ہے لیکن افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف بطور پروکسی استعمال کررہے ہیں۔ گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے بارے میں کئی بار تشویش سے عبوری افغان حکومت کو آگاہ کرچکا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے باعث سیکڑوں پاکستانی شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان کے نزدیک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ڈائیلاگ اور تعاون ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو مثبت اور ٹھوس بات چیت کے لیے کہا جب کہ پاکستان نے متعدد بار افغان حکام پر زور بھی دیا کہ ایسے ٹھوس اقدامات لیے جائیں کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ پاکستان نے بارہا افغان قیادت سے مطالبہ کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کو اس کے حوالے کیا جائے، ٹی ٹی پی جیسے گروپ پورے خطے کی اجتماعی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں جب کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نمٹنے کے لیے افغان حکام کو درپیش چیلنجز کا بھرپور ادراک ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تلاش کے لیے کام کرتا رہے گا اور پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے سبوتاژ کرنے سے بچانے کے لیے بھی سرگرداں رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر