Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمانے کی رقم نہیں دے سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے درخواست جمع کرا دی

Now Reading:

جرمانے کی رقم نہیں دے سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے درخواست جمع کرا دی

الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کے موکل ڈونلڈ ٹرمپ جرمانے کی خطیر رقم جمع نہیں کرا سکتے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے نیویارک کی اپیلیٹ کورٹ کو بتایا ہے کہ ان کے لیے 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے سول فراڈ کے فیصلے کی پوری رقم پر مشتمل بانڈ جمع کرانا نا ممکن ہے۔

سابق امریکی صدر نیویارک کے ایک فیصلے کے خلاف اپیل کر رہے ہیں کہ انہوں نے قرض دہندگان اور انشورنس کمپنیوں کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی دولت میں اضافہ کیا۔

وکیلوں نے پیر کے روز عدالت میں ایک فائلنگ میں لکھا کہ فیصلے کی پوری رقم میں اپیل بانڈ حاصل کرنا پیش کردہ حالات میں ممکن نہیں ہے۔

صدر کے لیے ممکنہ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ پر 45 کروڑ 68 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔ مجموعی طور پر وہ اور ان کے شریک مدعا علیہان بشمول ان کی کمپنی اور اعلیٰ عہدیداروں پر 46 کروڑ 73 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔

Advertisement

ٹرمپ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ بانڈ حاصل کرنے کے لیے انہیں 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ضمانت دینا ہوگی۔

ریاست کی اپیل کورٹ کے جج نے گزشتہ ماہ فیصلہ سنایا تھا کہ ٹرمپ کو 25 مارچ سے شروع ہونے والے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کے لیے پوری رقم پر مشتمل بانڈ جمع کرانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر