Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح افراد کا ہیٹی کی مرکزی جیل پر دھاوا، 4 ہزار قیدی رہا کرا لیے

Now Reading:

مسلح افراد کا ہیٹی کی مرکزی جیل پر دھاوا، 4 ہزار قیدی رہا کرا لیے

ہیٹی میں مسلح افراد نے مرکزی جیل پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد 4 ہزار کے قریب قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کی مرکزی جیل پر مسلح گروہوں نے دھاوا بول دیا ہے اور متعدد قیدیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

ایک مقامی صحافی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہاں قید تقریبا چار ہزار افراد میں سے زیادہ تر اب فرار ہو چکے ہیں۔

فرار ہونے قیدیوں میں گینگ کے وہ ارکان بھی شامل ہیں جنہیں 2021 میں صدر جووینل موئس کے قتل کے الزامات میں جیل میں رکھا گیا تھا۔

امریکہ کے غریب ترین ملک ہیٹی میں حالیہ برسوں میں تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پورٹ او پرنس کے 80 فیصد حصے پر وزیر اعظم ایریل ہنری کو ہٹانے کا ارادہ رکھنے والے گروہوں کا کنٹرول ہے۔

Advertisement

تشدد میں تازہ ترین اضافہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم نے ہیٹی میں کینیا کی قیادت میں ملٹی نیشنل سکیورٹی فورس بھیجنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نیروبی کا دورہ کیا۔

جمعے کے روز کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا تھا کہ انہوں نے اور ہنری نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور وہ تعیناتی میں تیزی لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر