اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اعظم خان کو ’خصوصی ٹیلنٹ‘ قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن قومی بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اعظم خان کو خصوصی ٹیلنٹ قرار دیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے اعظم خان کو مستقل مزاجی کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا ’’اعظم خان فاسٹ بولر اور اسپنرز کو مہارت سے کھیلتے ہیں، ان میں وہ صلاحیت موجود ہے جو بہت ہی کم کرکٹرز میں ہوتی ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’اعظم خان پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ابھی مکمل تیار نہیں ہیں، اگر وہ مستقل مزاجی لے آئیں تو دنیا کی ہر ٹیم انہیں منتخب کرلے گی‘‘۔
علاوہ ازیں مائیک ہیسن نے پی ایس ایل میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ’’میں پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوں‘‘۔
مائیک ہیسن نے کہا ’’پی ایس ایل میں اسپن بولنگ کا ٹیلنٹ بہت زبردست ہے لیکن پاکستان کو پاور ہٹرز پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ ایلیمینیٹر میں ان کا مقابلہ 15 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
