Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی کیا ہونی چاہیے؟ مصباح نے بتادیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی کیا ہونی چاہیے؟ مصباح نے بتادیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی کیا ہونی چاہیے؟ مصباح نے بتادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی کیا ہونی چاہیے؟ مصباح نے بتادیا

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا ممکنہ مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی بتادی۔

مقامی اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا ممکنہ مڈل آرڈر اور اوپننگ جوڑی بتائی جو کہ قومی ٹیم کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ’’ممکنہ طور پر مڈل آرڈر میں جن کھلاڑیوں کو میں دیکھ رہا ہوں وہ بالکل واضح ہیں جب کہ ان میں آغا سلمان، اعظم خان، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں جب کہ فخرزمان کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں‘‘۔

علاوہ ازیں مصباح الحق نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر پر بھی روشنی ڈالی جن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’’میرے خیال میں بابر، رضوان اور صائم میں سے صائم ایوب سب سے اوپر ہیں جس کے بعد آپ کو تیسرے نمبر پر بابر کو رکھنا چاہیے یا پھر انہیں صائم کے ساتھ اوپننگ کروانا چاہیے‘‘۔

Advertisement

مصباح الحق کہتے ہیں ’’اگر بابر اور صائم سے اوپننگ کرواتے ہیں تو پھر رضوان کو تیسرے نمبر پر رکھنا چاہیے لیکن صائم کو ہی اوپنر رکھنا چاہیے کیونکہ آپ کو دائیں اور بائیں ہاتھ کے امتزاج کی ضرورت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے جارہا ہے جس میں پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر