
مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا معاملہ، اسپیکر سے جواب طلب
پشاورہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران سے حلف لینے کیلئے دائردرخواستوں پراسپیکرسے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے ممبران سے حلف لینے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔
وکیل سپیکر صوبائی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے سیکیرٹری اسمبلی کو کل طلب کیا ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی اور یہاں بھی آگئے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے الیکشن کمیشن نے استفسارکیا کہ وکیل صاحب الیکشن کمیشن نے سیکیرٹری اسمبلی کو طلب کیا ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ جی طلب کیا ہے, لیکن اب ممبران ہائیکورٹ آئے ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن سکندر بشیر مہمند نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایسے کیسز میں عدالتوں کے فیصلے موجود ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے گورنر نے حلف نہیں لیا تو عدالت نے سپیکر کو حلف لینے کا کہا۔ ایک آئینی عہدہ دار اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کررہے اور ممبران سے حلف نہیں لے رہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ نوٹیفکیشن کے بعد بدنیتی پر حلف نہ لینا آئینی خلاف ورزی ہے، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
وکیل اسپیکر نے کہا کہ وکالت نامہ جمع کرونگا اسپیکر سے دستخط باقی ہے،اس کے بعد جمع کرونگا۔ کل اپنا جواب جمع کرونگا۔
عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے کل تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News