Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیرصدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس
وزیراعظم

ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد کی گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں غیرقانونی سرگرمیوں اورجرائم پیشہ مافیازکےتدارک پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کےخلاف  اقدامات اور غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے اقدامات کی اہمیت اور ملکی معیشت پران کے مثبت اثرات کا ادراک کیا، اور ملکی معیشت کو متاثر کرنے والے اسمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کاعزم کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےدرمیان معاہدوں کی منظوری دی گئی، وفاق اور صوبوں کے درمیان انسداد بجلی چوری پالیسی کے معاہدے ہوں گے۔

اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کی تنظیم نو اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں پر اتفاق کیا گیا، کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی سے متعلق معاہدے بھی ہوں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کے لیےفوج کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں طے شدہ اہداف اوراقدامات پر مقررہ وقت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر