پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر اب نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے روپ میں سامنے آئے گا۔
پاکستان کے نیکسٹ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام کو ’پی ایف ایکس‘کا نام دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پی ایف ایکس پروگرام کا آغاز انتہائی اسٹریٹجک اور دور رس نتائج کا حامل ہو گا۔ پی ایف ایکس یا پاکستان فائٹر ایکسپیریمینٹل پروگرام پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
پی ایف ایکس پروگرام کا مقصد جے ایف 17 تھنڈر کو نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی شکل میں ڈھالنا ہے۔ جے 31 اور ٹی ایف ایکس کے بعد پی ایف ایکس پاک فضائیہ کا تیسرا اسٹیلتھ فائٹر ہو گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایف ایکس فائٹر جیٹ اسٹیلتھ خصوصیات کا حامل ہو گا۔ پی ایف ایکس فائٹر جیٹ انٹرنل ویپنز بے اور انتہائی طاقت ور ریڈار سسٹم کی بدولت دشمن کے لیے موت کا پیغام ثابت ہو گا۔
پی ایف ایکس پروگرام پاک فضائیہ کے لیے نہ صرف عصر حاضر بلکہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی لائے گا۔ پی ایف ایکس فائٹر جیٹ فضائی دفاع کے میدان میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ ٹی ایف ایکس پروگرام میں اشتراک کار اور چین سے جے 31 کا حصول پاک فضائیہ کی قوت میں زبردست اضافے کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
