Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

Now Reading:

پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
پی ایف ایکس

پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

پاکستان نے نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق  فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر اب نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے روپ میں سامنے آئے گا۔

پاکستان  کے نیکسٹ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام کو ’پی ایف ایکس‘کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ    پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پی ایف ایکس پروگرام کا آغاز انتہائی اسٹریٹجک اور دور رس نتائج کا حامل ہو گا۔ پی ایف ایکس یا پاکستان فائٹر ایکسپیریمینٹل پروگرام پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

پی ایف ایکس پروگرام کا مقصد جے ایف 17 تھنڈر کو نیکسٹ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی شکل میں ڈھالنا ہے۔ جے 31 اور ٹی ایف ایکس کے بعد  پی ایف ایکس پاک فضائیہ کا تیسرا اسٹیلتھ فائٹر ہو گا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پی ایف ایکس فائٹر جیٹ اسٹیلتھ خصوصیات کا حامل ہو گا۔  پی ایف ایکس فائٹر جیٹ انٹرنل ویپنز بے اور انتہائی طاقت ور ریڈار سسٹم کی بدولت دشمن کے لیے موت کا پیغام ثابت ہو گا۔

پی ایف ایکس پروگرام پاک فضائیہ کے لیے نہ صرف عصر حاضر بلکہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی لائے گا۔ پی ایف ایکس فائٹر جیٹ فضائی دفاع کے میدان میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ ٹی ایف ایکس پروگرام میں اشتراک کار اور چین سے جے 31 کا حصول پاک فضائیہ کی قوت میں زبردست اضافے  کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر