190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد کی نئی صورت حال سامنے آگئی، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈرکیا ہے؟
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیراپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے۔
عدالتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آٹھ مشکوک خطوط موصول ہوئے، چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے۔ خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کے اعلی حکام کو طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
