
تائیوان میں 25 سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ، 9 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی
تائیوان میں 25 سالہ تاریخ کے شدید ترین زلزلے میں 9 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 25 سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
زلزلے میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوچکی ہے اور 900 سے زائد زخمی ہیں جبکہ مزید 50 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
شدید زلزلے کے بعد اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News